لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس مسلسل تاخیر سے شروع ہونے کے معاملے پر اسمبلی میں قرارداد جمع۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس مسلسل تاخیر سے شروع ہونے کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل کے رکن شیخ امتیاز محمود نے قرارداد جمع کروائی ہے۔
قراداد میں کہا گیا ہے کہ موجود اسمبلی کا اجلاس وزراء کی عدم دلچسپی کے باعث مسلسل تاخیر سے شروع ہورہا ہے۔ اجلاس تاخیر سے شروع اوروقت کی کمی کے باعث بیشتر ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔
قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہر اجلاس پر ایک دن کا خرچہ لاکھوں روپے آتا ہے جو غریب اور مقروض عوام کا پیسہ ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جن وزراء اور ارکان اسمبلی کی وجہ سے اجلاس میں تاخیر ہوتی ہے ان سے بجلی اور دیگر اخراجات کا پیسہ وصول کیا جائے۔