متعلقہ

ٹرین مسافروں کیلئے اہم خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


ٹرین مسافروں کیلئے اہم خبر آگئی

ٹرین مسافروں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق کل کراچی میں غیرملکی معززین کی آمد پر مختلف راستے بند کیے گئے ہیں کل تمام ٹرینیں ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن  پر 2 منٹس کا اسٹاپ کریں گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ عارضی اسٹاپ کی سہولت صرف کل کے لئے مہیا کی گئی  ہے۔

دوسری جانب شہر میں اعلیٰ سطحی وفد کی نقل و حمل کے دوران شہریوں کی آسانی کیلئے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا جس کے مطابق سیکیورٹی وجوہات پر کچھ سڑکیں عارضی طور پر بند رہیں گی، کلب روڈ پی آئی ڈی سی سے میٹروپول تک ٹریفک کیلئے مکمل بند ہوگی۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج پاکستان پہنچ گئے ہیں اور 24 اپریل تک پاکستان میں ہی رہیں گے، ایرانی صدر اسلام آباد اور کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی صدر کل کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔