متعلقہ

پشاور؛کسٹم اہلکاروں پرحملےکامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج – پاک لائیو ٹی وی


خیبرپختون خوا

پشاور؛کسٹم اہلکاروں پرحملےکامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

کسٹم اہلکاروں پرحملےکامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی پشاورمیں درج کرلیا گیا ہے، مقدمےمیں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی و دیگر دفعات شامل ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق ڈیرہ بنوں روڈپر5دہشتگردوں نے کسٹم اہلکاروں پرحملہ کیا، کسٹم اہلکارپشتہ پل سےیارک کسٹم چیک پوسٹ جا رہے تھے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ حملے میں 3 اہلکارشہید ہوئے، زخمی اہلکارڈی ایچ کیواسپتال میں زیرعلاج ہے۔