متعلقہ

اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی – پاک لائیو ٹی وی


اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی

اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ‏کہنا ہے کہ فروری میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ صرف 10 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا، رواں مالی سال کے نو ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں87 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ صرف اکیاون کروڑ ‏ڈالر منفی رہا، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ صرف 51 کروڑ ڈالر منفی رہا، گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 ارب ڈالر رہا تھا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات پر کنٹرول اور برآمدات بڑھانے سے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ بہتر ہوا ہے۔