متعلقہ

بجلی کے معاملے پربیٹھ کر بات کریں، بدمعاشی نہیں چلے گی،علی امین گنڈا پور – پاک لائیو ٹی وی


وزیراعلٰی کے پی

بجلی کے معاملے پربیٹھ کر بات کریں، بدمعاشی نہیں چلے گی،علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ بجلی کے معاملے پربیٹھ کر بات کریں، بدمعاشی نہیں چلے گی، ہمارے صوبے میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

وزیراعلٰی خیبرپختون خوا امین گنڈا پورنے پشاورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سسٹم اپ گریڈ نہ کرنے کا ذمہ دار کون ہے؟ عوام کو بجلی کے بل زائدآرہےہیں، بانی پی ٹی آئی نے تصادم کی سیاست سے منع کیا ہے، جعلی ایف آئی آرز کو جلد ختم کرکےدکھاؤں گا۔

علی امین گنڈا پورنے کہا کہ مردان اورصوابی کی پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہے، خطےکے حالات دن بدن بدتر ہو رہے ہیں،  پولیس فورس مانگ رہےہیں نہیں دی جارہی، وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کو حقوق نہیں دیے، میڈیکل بورڈبناکر بشریٰ بی بی کی صحت کا معائنہ کروایا جائے۔

وزیراعلٰی کے پی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں انتخابات کے مقابلے میں 50فیصد ووٹنگ ہوتی ہے، پنجاب میں کچھ علاقوں میں عام انتخابات سے بھی زیادہ پولنگ ہوئی، بد ترین دھاندلی کی تاریخ کو ایک بار پھر دہرایا گیا، پنجاب اور سندھ میں ہمیں جلسے جلوسوں سے روکا گیا، موجودہ حکومت دھاندلی اورفارم47کی حکومت ہے۔

علی امین گنڈاپورنے کہا کہ حکومت اپنی اصلاح نہیں کرنا چاہتی، اسی نظام کوچلانا چاہتی ہے، کے پی میں کہیں سے کوئی دھاندلی کی شکایت نہیں آئی، ہماری حکومت نے سرکاری سطح پر کہیں کوئی دباؤ نہیں ڈالا، باجوڑمیں الیکشن کے نتائج نے ثابت کیا کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، ہم منافق نہیں ہیں، قانون ہاتھ میں نہیں لیتے۔

انھوں نے کہا کہ وفاق کی طرف سے خط آیا کہ کے پی میں بجلی کی چوری پربات کرنی ہے، واپڈاکے ذریعے حکومت نے کارروائی شروع کردی، بات چیت سے قبل ہی کارروائی شروع کردی گئی، وفا ق نے 510ارب روپے دینے ہیں، ہم اس میں کٹوتی کر کے عوام کوریلیف دینا چاہتے ہیں، ہمارے صوبے میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

علی امین گنڈاپورنے مذید کہا کہ وفاق سے جب تک بات نہ ہوجائے کارروائی نہ کی جائے، بجلی اگر چوری ہو رہی ہے تو اس کے لیے راستہ ڈھونڈنے کےلیےتیارہیں، میں خیبرپختونخواکے عوام کو اون کرتا ہوں، کے پی حکومت کے 15ارب روپے آپ نےدینےہیں، بجلی کے معاملے پربیٹھ کر بات کریں، بدمعاشی نہیں چلے گی۔

وزیراعلٰی خیبرپختون خوا کا کہنا تھا کہ کے پی کے عوام کو چور نہ کہا جائے، ہماری بڑی قربانیاں ہیں، واپڈاکے لائن مینزکے بغیر کوئی چوری نہیں کرسکتا، اگر حق نہیں دیا گیا تو ہم چھیننابھی جانتے ہیں، ہر صوبے میں جاکر ورکرز کنونشن اور جلسے کروں گا۔