متعلقہ

بھارت میں ہونے والے انتخابات کی پول کھل گئی – پاک لائیو ٹی وی


بھارت میں ہونے والے انتخابات کی پول کھل گئی

بھارت میں ہونے والے انتخابات کی پول کھل گئی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے بھارت میں انتخابات پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے نام نہاد انتخابات کی پول کھول دی ہے۔

اس ہفتے بھارت میں انتخابات کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار کی اصلیت غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں آشکار ہوچکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی عوام کو اپنا مینڈیٹ مودی کو دینے سے پہلے سوچ لینا چاہیے، مودی سرکار ایک جانب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کررہی ہے تو دوسری جانب انتخابات سے پہلے ہی جیت کا اعلان کرتی نظر آتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمہوریت کا تقاضا ہے کہ مخالفین کے مابین منصفانہ اور برابری کی بنیاد پر مقابلہ اور تمام شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک ہو لیکن مودی کا بھارت دونوں خصوصیات سے محروم ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی گیا ہے کہ اپوزیشن جماعت کے اکاؤنٹس منجمد ہونا، تمام اہم اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری، استغاثہ کا بطور ہتھیار استعمال اور بی جے پی کو 1.25 بلین کی امداد حاصل ہونا کوئی اتفاق نہیں ہوسکتا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف سروے سے پتا چلتا ہے کہ بھارتی عوام بے روزگاری، مہنگائی، آمدنی اور مالی عدم تحفظ کے متعلق شدید پریشانی کا شکار ہے جب کہ مودی سرکار ان تمام مسائل کے بارے میں نہایت ناقص ریکارڈ کی حامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے کہا کہ بھارتی ووٹرز کے مطابق مودی کے زیر اقتدار کرپشن اور دولت کی غیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے، بھارت 200 ملین سے زائد مسلمانوں کا گھر ہے لیکن مودی انہیں نظر انداز کرتے ہوئے محض ہندو انتہا پسندوں کو ترجیح دیتا ہے جن کی جانب سے مسلمانوں کو امتیازی سلوک اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مودی جنوبی ہندوستان میں مقبولیت سے محروم ہے کیونکہ وہاں علاقائی و ثقافتی شناخت کو ہندومت پر ترجیح دی جاتی ہے، جن علاقوں میں مودی کی مقبولیت کم ہو وہاں تشدد اور دہشت گردی سے ہندومت کے قوانین نافذ کروائے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری مودی کے اپنے آپ میں اعتماد کی کمی کا ثبوت ہے جب کہ مودی کے پاس عدم تحفظ محسوس کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔