متعلقہ

ملکی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


ملکی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ

ملکی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ

اسلام آباد: مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملکی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ رپورٹ۔

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملکی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ ہوا جب کہ جولائی تا مارچ برآمدات کا حجم 22 ارب 93 کروڑ ڈالر رہا، ٹیکسٹائل برآمدات 0.25 فیصد کمی سے 12 ارب 44 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

غذائی اجناس کی برآمدات میں 48 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جولائی تا مارچ 5 ارب 65 کروڑ ڈالر کی خوراک بر آمد ہوئیں جب کہ چاول کی برآمد 83 فیصد اضافے سے 2 ارب 93 کروڑ ڈالر رہی۔

گوشت کی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا جو 38 کروڑ 69 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی آئل سیڈز، میووں کی برآمد 161 فیصد بڑھی جو 38 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوئی۔

علاوہ ازیں سبزیوں کی برآمد 43 فیصد بڑھی جو 33 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی بر آمد ہوئی، پھلوں کی برآمد میں 17.34 فیصد اضافہ جس کا حجم 26 کروڑ 56 لاکھ ڈالر رہا۔

مصالحوں کی برآمدات 20 فیصد اضافے سے 8 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہی، کیمیکلز کی برآمد میں 3 فیصد اضافہ ہوا جس کا حجم 1 ارب 10 کروڑ ڈالررہا جب کہ سیمنٹ کی برآمدات 32 فیصد اضافے سے 17 کروڑ 94 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔