متعلقہ

شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کی بولی واپس لے لی – پاک لائیو ٹی وی


شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کی بولی واپس لے لی

شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کی بولی واپس لے لی

کراچی: 8 سالہ تاخیر کے بعد شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کی بولی واپس لے لی۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک اور شنگھائی الیکٹرک کے درمیان 8 سال سے خریداری کے معاملات تاخیر کا شکار تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ شنگائی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ نے کے الیکٹرک کی خریداری کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 18.336 ارب روپے کے عام حصص خریداری کی پیشکش واپس لے لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے جاری کردہ حصص کیپٹل کا 66.4 فیصد ہے جب کہ آفر کے مینجر عارف حبیب لمیٹڈ نے معاہدہ منسوخ ہونے کے بارے میں اسٹاک ایکسچینج  نوٹس کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیشکش کی عوامی اعلان کرنے کی مدت 20 اپریل 2024 کو ختم ہوگئی تھی، کےالیکٹرک اور شنگھائی کے درمیان لین دین کے لیے کچھ ریگولیٹری اور دیگر معاملات باقی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ واپسی کا یہ عمل قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے کیا جارہا ہے جب کہ 8 سال سے معاہدے کی تاریخ میں مسلسل اضافے کے باوجود، شنگھائی الیکٹرک ، کے الیکٹرک کے ساتھ لین دین مکمل نہیں کررہی ہے۔