متعلقہ

بابر اعظم نے دو مزید اعزاز اپنے نام کرلیا – پاک لائیو ٹی وی


بابر اعظم

بابر اعظم نے دو مزید اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دو مزید اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  37 رنز کی اننگز کھیل کر  بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے  سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑا۔ایرون فنچ نے بطور کپتان 76 اننگز میں 2 ہزار 362 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم نے بطور کپتان 67 ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

اس اننگ میں بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 400 چوکے لگانے والے پہلے ایشیائی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 29 سالہ بابر اعظم اس فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 105 اننگز میں  33 نصف سنچریوں اور تین سنچریوں کی مدد سے 3749 رنز بنا رکھے ہیں۔