متعلقہ

چینی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کے وفد کی پاکستان آمد – پاک لائیو ٹی وی


چینی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کے وفد کی پاکستان آمد

چینی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کا وفد 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے چینی وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

سیکریٹری اقتصادی امور کے مطابق چیئرمین سِڈکا کی قیادت میں وفد کو خوش آمدید کہا گیا
چینی وفد 21 سے 25 اپریل تک پاکستان کے دورے پر ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وفد کے ساتھ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ بھی موجود ہیں ،وفد میں چین کےسفارت خانے کے دیگرحکام بھی شامل ہیں۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ حکومت دونوں ممالک کےدرمیان دوستی کومضبوط بنانے کے لیے کوشاں  ہے۔