متعلقہ

ناروال میں جاں بحق لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب – پاک لائیو ٹی وی


ناروال میں جاں بحق لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ناروال میں جاں بحق لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کے لئے بڑا چیلنج  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے تشدد اور عدم برداشت کا نہیں، سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی اصل قوم کے دشمن ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع نارووال کے حلقے پی پی 54 کے گاؤں کوٹ ناجو میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں لیگی کارکن جاں بحق ہوگئے۔

فوٹو: عامر محمود عامر