عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے ایک میوزک کنسرٹ کے دوران ایک مداح اُن کو گلے لگا کر رو پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی اچانک اسٹیج پر آتی ہے اور عاطف اسلم کو گلے لگا کر رونے لگتی ہے، اس دوران انہیں یہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’آئی لوو یو عاطف‘ (i love you)
اس دوران گلوکار مداح کو تسلی دیتے ہیں، یہاں مداح کو عاطف اسلم کے ہاتھ پر بوسہ بھی دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
بعد ازاں سیکیورٹی اہلکار مداح کو وہاں سے لے جاتے ہیں اور انہیں ٹشو پیپر بھی دیتے ہیں۔
یہ کنسرٹ کب اور کہاں ہوا اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ کچھ روز قبل ہی یہ کنسرٹ بنگلادیش میں منعقد ہوا تھا۔