متعلقہ

ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی والوں نے ہمارے نہتے کارکن کوقتل کیا، احسن اقبال – پاک لائیو ٹی وی


ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی والوں نے ہمارے نہتے کارکن کوقتل کیا، احسن اقبال

نارووال کے حلقہ پی پی 54 کے گاؤں کوٹ ناجو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں ایک لیگی کارکن جاں بحق ہوگیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ پی پی 54 میں 2 سیاسی کارکنوں کے جھگڑے کے دوران ایک  60 سالہ محمد یوسف نامی شخص سر پر ڈنڈا لگنے کے باعث دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ جھگڑے کے بعد پی پی 54 پولنگ اسٹیشن کوٹ ناجو میں ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیراحسن اقبال نے  تحصیل ہیڈ کوارٹرزاسپتال کا دورہ کیا اور کہاکہ پی ٹی آئی والوں نے ہمارے نہتے کارکن کوقتل کیا ، پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کی پر زورمذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئےہیں، قاتل قانون سے نہیں بچ پائےگا، جن کی ایما پر یہ سب ہو رہا ہےان کوبھی گرفت میں لائیں گے، ظفر وال سے ظلم اورغنڈہ گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔