متعلقہ

جوز بٹلر نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا – پاک لائیو ٹی وی


جوز بٹلر

جوز بٹلر نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اہم اعزاز  حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئی پی ایل میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی  کیریئر کی آٹھویں سنچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ناقابل یقین فتح دلوائی ۔

اس سنچری کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ  اور مجموعی طور چوتھے سب سے زیادہ سنچریز کرنے والے  کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے انگلینڈ کے لیوک رائٹ کو پیچھے چھوڑا جن کی سنچریز کی تعداد سات ہے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں جوز بٹلر سے زیادہ سنچریز بنانے کا اعزاز صرف تین کھلاڑیوں کو حاصل ہے جن میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 22 سنچریز کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم 11 سنچریز کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے ویرات کوہلی 9 سنچریز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔