اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں حالیہ تعیناتیوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان اسپورٹس میں کئی گئیں تعیناتیوں پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے، ڈائریکٹر فنانس اور اسسٹنٹ انجنینئر کی اسپورٹس بورڈ میں تعیناتی پر حکم امتناع جاری کیا ہے۔
درخواست گزار سرفراز رسول کی اسپورٹس بورڈ سے وزارت بین الصوبائی رابطہ میں تعیناتی بھی روکنے کی استدعا کی۔
عدالت نے مذکورہ تعیناتیوں کا اسپورٹس بورڈ کا چار اپریل کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے جب کہعدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 جون تک جواب طلب کرلیا ہے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اسپورٹس بورڈ کے افسر سرفراز رسول کی درخواست پر احکامات جاری کیے ہیں۔