متعلقہ

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم – پاک لائیو ٹی وی


بابر اعظم

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم

قومی  کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آغاز سے قبل  پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم  مختلف کامبی نیشن آزمائیں گے تاکہ جان سکیں کہ کون سا کامبی نیشن ہمارے لیے موزوں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہمارے پاس 12 میچز ہیں اور ہم کوشش کریں کہ ہم ان میچوں کا صحیح استعمال  کرکے صحیح کامبی نیشن بنائیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ  ہمارے پاس بہترین کھلاڑی ہیں، یہ تمام کھلاڑی پرفارم کر کے آئے ہیں، اتنا ٹیلنٹ موجود ہے کہ اس میں سے کبھی کبھار فائنل الیون کا انتخاب بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ  ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں۔نیوزی لینڈ  کے خلاف اچھی پرفارمنس پیش کریں گے، اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، غلطیوں پر غور کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔