متعلقہ

ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی – پاک لائیو ٹی وی


ویمنز ون ڈے

ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم ویمنز ون ڈے میں 300 سے زیادہ رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرنے والی  پہلی  ٹیم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق  سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم  نے  کپتان چماری اتاپتو کی 195 رنز کی ناقابل شکست  اننگز کی بدولت 302 رنز کا ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 45ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی  ۔

جنوبی افریقہ نے کپتان لورا وولوارڈٹ کے ناقابل شکست 184 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنائے تھے۔

اس فتح کے ساتھ  سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تین سو سے زائد کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

اس سے قبل ویمنز ون ڈے میں سب سے زیادہ کامیاب ہدف کا تعاقب آسٹریلیا نے 2012 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 289 رنز کا کیا تھا۔

چماری اتاپتو کا اسکور ویمنز ون ڈے میں دوسری اننگز کا سب سے بڑا اسکور اور مجموعی طور پر ویمنز ون ڈے کرکٹ کا تیسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔