متعلقہ

قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا – پاک لائیو ٹی وی


قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا

قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا  ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر اور وکٹ کیپر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا  ہوگئے ہیں جب کہ یہ تکلیف  بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی۔

 پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف  میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے جب کہ پہلا میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

بارش کی وجہ سے یہ میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم اس میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا امکان ہے۔