متعلقہ

ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی – پاک لائیو ٹی وی


ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ خواتین کے بھرپور کردار کے بغیر ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا وویمن ایمپاورمنٹ کیلئے یہ اقدام بہت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کرکے ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا جس کا بھرپور کریڈٹ یو بی جی کی قیادت کو جاتا ہے جنہوں نے الیکشن کمپین کے دوران اپنی کمیونٹی سے وعدہ کیا تھا آج ہم نے اس وعدے کو وفا کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین انتہائی باصلاحیت ہیں، انہیں معاشی میدان میں با اختیار بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

صدر فیڈریشن عاطف اکرام نے کہا کہ پاکستان میں خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں، بالخصوص بزنس کے شعبے میں خواتین آگے آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی مکمل بحالی کیلئے خواتین کو کردار دینا ہوگا اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو ہمیں اپنی خواتین کو تعلیم یافتہ ، ہنر مند اور بزنس وویمن کو با اختیار بنانا ہو گا۔