متعلقہ

بشریٰ بی بی کی تمام رپورٹس نارمل – پاک لائیو ٹی وی


بشریٰ بی بی کی تمام رپورٹس نارمل

بشریٰ بی بی کی تمام رپورٹس نارمل

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے تمام میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ نارمل آگئیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الشفاء اسپتال اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا جب کہ چیک اپ میں میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے کیے جانے والے میڈیکل ٹیسٹ میں ای سی جی، ایکو، الٹراساؤنڈ اور اینڈوسکوپی شامل تھے تاہم بشریٰ بی بی کے تمام میڈیکل ٹیسٹ نارمل آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو صرف گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے جب کہ انہوں نے بلڈ ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تمام میڈیکل رپورٹس مکمل ہونے کے بعد ان کی کاپیاں جیل سپریٹنٹڈ، پمز اسپتال اور شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم کو مہیا کی جائیں گی۔