متعلقہ

چین کے ساتھ تعلق ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہورہا ہے، مریم نواز – پاک لائیو ٹی وی


چین کے ساتھ تعلق ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہورہا ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلق ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے چینی زبان کےعالمی دن پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ دنیا چین اور چینی زبان کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے دنیا بھر میں معاشی طور پر اپنا لوہا منوایا ہے، چینی زبان پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید مضبوط کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چین نے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا، عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں زبان اہم ہے۔