متعلقہ

قومی ٹیم کا نائب کپتان کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا – پاک لائیو ٹی وی


قومی ٹیم کا نائب کپتان کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

قومی ٹیم کا نائب کپتان کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

قومی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی، کپتان اور کوچز سے مشاورت کے بعد نائب کپتان فائنل کرلیا جب کہ محمد رضوان کو نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو نائب کپتانی سے ہٹانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا نائب بھی محمد رضوان کو بنایا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد رضوان کے نام پر سلیکشن کمیٹی، کپتان، کوچز اور چیئرمین پی سی بی نے رضامندی ظاہر کی تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ محمد رضوان نیوزی لینڈ سیریز میں اور آئندہ سیریز کے لئے بھی بابر اعظم کے نائب کپتان ہوں گے۔ سلیکشن کمیٹی، کپتان اور کوچز کی میٹنگ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔