متعلقہ

امیتابھ بچن کو ایک اور باوقار ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


امیتابھ بچن

امیتابھ بچن کو ایک اور باوقار ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو ملک کے لوگوں اور سماج کے لیے ان کی شاندار لگن کے لیے ایک اور باوقار ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا جس کا اعلان 17 اپریل، 2024 کو کیا جائیگا۔

معروف اداکار کو یہ اعزاز 24 اپریل کو ان کے والد اور تھیٹر موسیقی کے تجربہ کار دینا ناتھ منگیشکر کے یادگار دن پر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ منگیشکر خاندان کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمن اور تجربہ کار مراٹھی اداکار اشوک صراف موسیقی کے لیے؛ فلموں کے لیے پدمنی کولہاپورے؛ بھارتی موسیقی کے لیے گلوکار روپ کمار راٹھوڑ؛ مراٹھی تھیٹر کے لیے اداکار اتل پرچورے؛ اور ادب کے لیے ریٹائرڈ استاد اور مصنف منجیری پھڈکے کو اعزاز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید برآں، اداکار، پروڈیوسر، اور ہدایت کار رندیپ ہوڈا کو سنیما میں ان کے تعاون کے لیے خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

خیال رہے کہ خاندان اور ٹرسٹ نے لتا منگیشکر کی یاد میں ایوارڈ قائم کیا، جو 6 فروری 2022 کو متعدد اعضاء کی ناکامی کے بعد انتقال کر گئیں تھیں۔

لتا دینا ناتھ منگیشکر پراسکر کے نام سے جانا جانے والا یہ ایوارڈ ہر سال ایک ایسے فرد کو دیا جاتا ہے جس نے ملک، اس کے لوگوں اور سماج کے لیے ایک اہم کردار ادا کیا ہو۔

سال 2022 وزیر اعظم نریندر مودی کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، اس کے بعد 2023 میں لتا منگیشکر کی بہن آشا بھوسلے تھیں۔