متعلقہ

میاں منشی اور سید مٹھا اسپتال میں کرپشن کا معاملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا حکم – پاک لائیو ٹی وی


ڈاکٹر عدنان قمر کی میاں منشی اسپتال اور سید مٹھا اسپتال میں کرپشن پر محکمہ صحت پنجاب کا پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے حکم پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے باضابطہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد کو محکمہ صحت پنجاب نے انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی نے سابق ایم ایس ڈاکٹر عدنان قمر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب طلب کرلیا، جواب داخل نہ کرانے کی صورت میں ڈاکٹر عدنان قمر کے خلاف یک طرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈاکٹرعدنان قمر کی کرپشن پر تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر محکمہ صحت نے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کیا۔

کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عدنان قمر نے دونوں اسپتالوں کے بجٹ کو غیر ضروری اشیا کی خریداری میں خرچ کیا اور اسپتالوں کے ٹھیکوں میں مختلف کمپنیوں سے کمیشن اور کک بیکس حاصل کئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عدنان قمر نے اسپتالوں کیلئے استعمال شدہ مشینری من پسند کمپنیوں سے خریدی، لیبارٹری کے کیمیکل، ادویات، سرجیکل آلات کی خریداری میں زائد رقم ظاہر کی گئی۔

کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عدنان قمر کی کرپشن سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔