متعلقہ

دبئی، شدید بارشوں کے باعث مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش ملتوی – پاک لائیو ٹی وی


متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش ملتوی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشوں کے باعث مختلف اہم تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں، دبئی میں ہونے والی مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔

دبئی میں بارش سے نظام زندگی مفلوج مذید بارشوں کی پیش گوئی

مدل ایسٹ انرجی 224 نمائش کے منتظمین کا کہنا ہے کہ دبئی میں موسم کی خراب صورتحال اور راستوں کی بندش کے باعث اس اہم نمائش کو ملتوی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش میں 90 ممالک کی 1300 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کرنی تھی۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کا وفد بھی اس نمائش میں شرکت کیلئے دبئی پہنچا تھا۔

مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش میں پاکستان کی 8 کمپنیاں بھی شامل تھیں۔

نمائش کا مقصد انرجی سیکٹر کے کاروبار کو فروغ اور مصنوعات کی نئی منڈیوں کو تلاش کرنا ہے۔