متعلقہ

سردی کی شدت میں اچانک اضافہ؛ تعلیمی اداروں میں ایک بار پھر چھٹیوں کا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں ایک بار پھر چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنربھمبر آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ بھمبر آزاد کشمیر میں شدید سردی اوردھند کے باعث تعلیمی ادارے5 سے 15 جنوری تک بند رہیں گے۔

  ڈپٹی کمشنربھمبر آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ طلباء وطالبات کی صحت سے متعلق کسی غفلت کو برداشت نہیں کریں گے۔

اس حوالے سے ڈی سی بھمبر مرزا ارشد جرال کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کو سیل کر کے  رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی، تینوں تحصیلوں کی انتظامیہ کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔