متعلقہ

اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کیلئے ووٹنگ آج ہوگی – پاک لائیو ٹی وی


اقوام متحدہ

اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کیلئے ووٹنگ آج ہوگی

اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت  کے لیے آج ووٹنگ ہوگی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کو مکمل ریاست کی رکنیت دینے کی درخواست پر آج  18 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔

کونسل کی قرارداد منظور کرنے  کے لیے اس کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور امریکہ ، برطانیہ، فرانس، روس یا چین کی طرف سے ویٹو  نہ کیا جائے۔

سفارت کاروں کا خیال ہے کہ فلسطین کو کونسل کے 13 ارکان کی حمایت حاصل ہو سکتی ہے جس  کے باعث امریکہ فلسطین کے خلاف اپنا ویٹو پاور استعمال کرسکتا ہے۔

قرار داد کا مسودہ پیش کرنے والے کونسل کے رکن ملک الجزائر نے درخواست کی تھی کہ اس پر جمعرات کی سہ پہر مشرق وسطیٰ پر سلامتی کونسل کے اس اجلاس کے موقع پر ووٹنگ کی جائے جس میں متعدد وزراء شرکت کریں گے۔