متعلقہ

یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے بعد وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی برقرار رہے گی، چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی ملے گی۔

ماہانہ تقریبا 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی قیمت 109 روپے فی کلو ہوگی۔

بی آئی ایس پی صارفین کے لیے آٹے کا 10 کلو تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا، گھی 393 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، دالوں اور چاول پر فی کلو 25 روپے سبسڈی ملے گی۔

اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم پیکج جون 2024 تک جاری رکھنے کا پلان ہے، آئندہ مالی سال کیلئے وزیراعظم پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔