مفت میں ویڈیوز تک رسائی دینے والی دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر اشتہار نہ دیکھنے یا اسے بلاک کرنے والوں کو ان کی مطلوبہ ویڈیو سے محروم کردیا جائے گا۔
یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق اشتہارات آمدنی اور مصنوعات کی تشہیر کا ذریعہ ہوتے ہیں اور وہ صارفین جو اپنے براؤزر میں ایڈ بلاکر استعمال کرکے ایڈ کو روکتے ہیں، انہیں ان کی پسندیدہ ویڈیوز یا جو ویڈیو وہ دیکھنا چاہتے ہیں ، اس سے محروم کردیا جائے گا
یوٹیوب انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ جیسے ہی کوئی صارف یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک یا ان کے بغیر ویڈیوز دیکھنے کا سافٹ ویئر انسٹال کرے گا، اس صارف کو یوٹیوب کی جانب سے پیغام موصول ہوگا کہ وہ ایڈ بلاک کو ہٹا دیں۔
ذرائع کے مطابق اس وقت تک دنیا بھر میں کروڑوں صارفین یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھنے لیے ایڈ بلاک کرنے کے سافٹ ویئرز استعمال کرتے آ رہے تھے لیکن اب وہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔