متعلقہ

چترال میں پاک فوج کاریسکیوآپریشن، کئی رابطہ سڑکیں بحال – پاک لائیو ٹی وی


پاک فوج

چترال میں پاک فوج کاریسکیوآپریشن، کئی رابطہ سڑکیں بحال (فائل فوٹو)

پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، چترال میں ریسکیوآپریشن کےبعدکئی رابطہ سڑکوں کوبحال کردیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابنق سوات، چترال اورخیبرمیں شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پرلینڈسلائیڈنگ ہوئی ، جہاں پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سوات کےعلاقوں مٹہ اوربحرین میں منکیال سےکالام جانےوالی سڑک بندہوگئی، پاک فوج کےدستوں نےسول انتظامیہ کےساتھ مل کر ریسکیوآپریشن شروع کیا۔

 لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سےکئی سیاحوں کومشکلات کاسامناکرنا پڑا، پاک فوج نےسیاحوں کوکھانےپینےکی اشیافراہم کیں، انہیں ریسکیو بھی کیا۔

سیاحوں نےخوشی کااظہارکرتےہوئےپاک فوج کاشکریہ اداکیا۔ چترال میں بھی مختلف مقامات پرلینڈسلائیڈنگ کےبعدپاک فوج نے ریسکیوآپریشن کیا۔ پاک فوج نےمسافروں کےلئےخصوصی میڈیکل کیمپ لگایا۔ میڈیکل کیمپ میں مسافروں کامفت طبی معائنہ اور ادوایات فراہم کی گئیں۔

چترال میں ریسکیوآپریشن کےبعدکئی رابطہ سڑکوں کوبحال کردیاگیا۔ خیبرکےعلاقہ شلمان میں بھی لینڈسلائیڈنگ کےبعدفوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج نےایمرجنسی بنیادوں پرکام کرتےہوئےرابطہ سڑک بحال کردی، پاک فوج مشکل کی ہرگھڑی میں قوم کی خدمت کے لئے متحرک رہے گی