متعلقہ

سولر پینلز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سولر پینلز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

سولر پینلز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور ژالہ باری سے سولر پینلز کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور ان سے زہریلا مواد خارج ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ کی سولر انرجی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے ژالہ باری کے باعث سیلڈ شفاف پلاسٹک کی دو چادروں کے درمیان موجود، ٹمپرڈ شیشے میں ڈھکے ہوئے اور پشت پر پلاسٹک یا شیشے کی ایک اور تہہ کے ساتھ نصب پینلز سے زہریلے مواد کے رسنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

ایس ای آئی اے کا کہنا ہے کہ اگر شیشہ ٹوٹ جائے اور اسے چھوئے بغیر ری سائیکل کیا جائے تو بھی ٹوٹے ہوئے پینلز سے کسی بھی قسم کا مادہ نکالنے میں کئی دہائیاں لگ جائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں نصب زیادہ تر سولر پینلز سلیکون سے بنے ہوتے ہیں جو کہ ایک ایسا مادہ ہے جو ہر جگہ ریت اور کوارٹج میں پایا جاتا ہے، یہ شیشے کے برتن، کاؤنٹر ٹاپس، کھلونوں اور کمپیوٹر کے آلات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔