متعلقہ

نجی اسکولوں میں جون جولائی کی ایڈوانس فیس؛ والدین کے لئے بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


نجی اسکولوں میں جون جولائی کی ایڈوانس فیس؛ والدین کے لئے بڑی خبر آگئی

نجی اسکولوں میں جون جولائی کی ایڈوانس فیس سے متعلق والدین کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

کراچی میں نجی اسکولوں نے صوبائی محکمہ تعلیم کے احکامات پر عمل نہ کرتے ہوئے جون جولائی کی فیسیں فروری اور مارچ میں مانگ لی ہیں۔

اس حوالے سے کئی نجی اسکولز کی جانب سے جون جولائی کی فیسوں کے واؤچرز جاری کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب ڈی جی نجی اسکولز کا کہنا ہے کہ والدین سے زبردستی جون جولائی کی فیسیں ابھی سے وصول نہیں کی جاسکتیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ معاشی تنگ دستی ہے، 2ماہ کی فیس ایک ساتھ کیسے جمع کرائیں۔

 یاد رہے کہ ڈائیریکٹوریٹ کی جانب سے جون اور جولائی میں ہی فیس جمع کرانے کا سرکلرجاری کیا گیا تھا۔