متعلقہ

16 گانوں پر مشتمل ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ریلیز – پاک لائیو ٹی وی


ٹیلر سوئفٹ

16 گانوں پر مشتمل ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ریلیز

ٹیلر سوئفٹ نے 19 اپریل کو اپنا نیا البم ‘دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈیپارٹمنٹ’ ریلیز کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں اپنا انتہائی متوقع البم ‘The Tortured Poets Department’ ریلیز کیا ہے جس کا کچھ فینز کو بے صبری سے انتظار تھا۔

 

گلوکارہ کا اس البم کو بہت پسند کیا جارہا ہے  جبکہ بہت سے شائقین نے اسے آج تک کا سب سے ذاتی البم قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کے ‘دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈیپارٹمنٹ’ کا اعلان گرامیز کے دوران کیا گیا تھا اورتب سے اس کے پرجوش پرستار اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ نے ابھی تک ‘دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈیپارٹمنٹ’ میں شامل گانوں کی میوزک ویڈیوز ریلیز نہیں کی ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ویڈیو کا ایک ٹیزر شیئر کیا۔ اس کلپ میں امریکی گلوکار اور ریپر پوسٹ میلون بھی شامل ہیں۔

گلوکارہ کا ‘دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈیپارٹمنٹ’ 16 گانوں پر مشتمل ہے۔ البم کا پہلا سنگل ‘فورٹ نائٹ’ ہے، جس میں پوسٹ میلون شامل ہے۔ اس نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر الگ سے اس کے بارے میں پوسٹ بھی کیا۔