متعلقہ

معروف بھارتی اداکارہ خطرناک حادثے کا شکار – پاک لائیو ٹی وی


معروف بھارتی اداکارہ خطرناک حادثے کا شکار

بھارت کی مشہور و معروف ٹیلی ویژن اداکار دیویانکا ترپاٹھی داہیا خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادکارہ گزشتہ روز یع کار حادثے کا شکار ہوئیں، ان کے شوہر وویک دہیا نے انسٹاگرام پر اس حادثے کی تصدیق کی۔

ان کے شوہر وویک دہیا نے انسٹاگرام پر اس حادثے کی تصدیق کی۔

 وویک نے دیویانکا کے ایکسرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں ان کا بازو فریکچر ہو گیا اور آج ان کی سرجری کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ دیوینکا کے بازو کی دو ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں اور اب انکی سرجری ہوگی، وہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

اسکرین گریب

واضح رہے کہ دیوینکا ترپاٹھی اور وویک داہیا ٹیلی ویژن شو ‘یہ ہے محبتیں’ کے سیٹ پر ایک دوسرے سے محبت میں گرفتار ہوئے اور دونوں نے 2016 میں شادی کی۔