متعلقہ

اسکولوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


اسکولوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

سندھ حکومت نے اسکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

 وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ پرائمری اسکولز کو اپ گریڈ کر کے ایلیمنٹری اسکول کا درجہ دیا جائے گا اور اس حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

دوران اجلاس وزیرتعلیم نے کہا کہ ڈراپ آؤٹ  کم کرنے کیلئے پرائمری اسکول مرحلہ وار اپ گریڈ کیے جائیں گے اسکول ڈراپ آؤٹ کا تناسب کم کرنے کیلئے بلاول بھٹو نے خصوصی ٹاسک دیا ہے۔

وزیرتعلیم سردارشاہ نے کہا کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 2566 اسکولز میں 8 لاکھ 74 ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں، آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کے سال کے عنوان سے منایا جائے گا۔