متعلقہ

موبائل میں گیمز کھیلنے کی عادت بچوں میں کونسی بیماری پیدا کررہی ہے؟ خوفناک انکشاف – پاک لائیو ٹی وی


موبائل میں گیمز کھیلنے کی عادت بچوں میں کونسی بیماری پیدا کررہی ہے؟ خوفناک انکشاف

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ موبائل میں گیمز کھیلنے کی عادت بچوں میں کونسی بیماری پیدا کررہی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اسمارٹ فونز، آئی پیڈ اور ویڈیو گیمز کھیلنے کی لت میں مبتلا بچوں کے بعد کی زندگی میں سائیکوسِس سے متاثر ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ سائیکوسس ایک ایسی ذہنی کیفیت ہوتی ہے جس میں انسان کا حقیقت سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے اور حقیقت کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ بچپن میں اسمارٹ فون اورسوشل میڈیا کا استعمال بچوں کے 23 برس کی عمر تک پہنچنے تک پیرینویا یعنی اس بات کا خیال کے ہر کوئی آپ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے) ، خیال اور تصور میں فریب اور عجیب و غریب خیالات سے تعلق رکھتا ہے۔

بچوں میں اسمارٹ فون کا بڑھتا استعمال کسی وبا سے کم نہیں ہے کیونکہ یہ ڈیوائس بچوں کی ذہنی و جسمانی سرگرمی کو تیزی سے متاثر کر رہی ہے جس سے اگر نمٹا نہ گیا تو سنگین نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔