متعلقہ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

ڈالر کی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے آخری روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کے اضافے کے بعد 279 روپے 68 پیسے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ اماراتی درہم کی قدر 1 پیسے کے اضافے سے 75 روپے 81 پیسے ہو گئی جبکہ سعودی ریال 2 پیسے سستا ہو کر 73 روپے 89 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔