متعلقہ

اسرائیلی حملہ ناکام بنانے کے بعد تہران سے پروازیں بحال – پاک لائیو ٹی وی


ایران

اسرائیلی حملہ ناکام بنانے کے بعد تہران سے پروازیں بحال

ایران نے اسرائیلی حملے کو ناکام بنانے کے بعد تہران سے پروازیں بحال  کردیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران نے حملہ آور ہونے والے اسرائیل کے 3 ڈرونز مار گرائے ہیں۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اصفہان کے قریب تمام ایٹمی و فوجی تنصیبات محفوظ ہیں۔ اسرائیلی میزائل حملے کا ممکنہ ہدف ملٹری ریڈار تھا۔

ایران کی جانب سے اسرائیلی حملے کو ناکام بنانے کے بعد  تہران میں امام خلیجی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پروازیں بحال کردی گئیں۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر حملے کے چند دن بعد آج علیٰ الصبح اسرائیل نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے متعدد مقامات پر حملے کیے۔

امریکہ نے اسرائیلی میزائلوں  کے  ایران میں متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا کہ تہران سے ساڑھے تین سو کلومیٹر دور اصفہان میں اسرائیلی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔