متعلقہ

کراچی میں غیرملکیوں پرخودکش حملےکی تحقیقات جاری، خودکش حملہ آورکےرشتےدارزیرِحراست – پاک لائیو ٹی وی


کراچی

کراچی میں غیرملکیوں پرخودکش حملےکی تحقیقات جاری، خودکش حملہ آور کے رشتے دار زیرِحراست

کراچی میں غیرملکیوں پرخودکش حملےکی تحقیقات جاری ہیں، پنجگورکے علاقے سے خودکش حملہ آورکےرشتےداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی حکام نے پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں چھاپے مارے، چھاپوں کےدوران خودکش حملہ آورسہیل کے کچھ رشتےدارکو حراست میں لیا گیا ہے۔

تحقیقاتی اداروں نے خودکش حملہ آورسہیل احمدکےحوالےسےمزیدتفصیلات حاصل کرلیں، خودکش حملہ آورنےاومان میں رہائش کی تفصیلات پراوورسیزشناختی کارڈبنوایا۔

حملہ آورکےقانون نافذکرنےوالےادارےمیں ملازمت حاصل کرنےکی بھی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا یہ گروپ مارچ کےابتدائی دنوں میں حب پہنچا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں پولیس نےغیرملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی بھی ہوگئے۔

لانڈھی مانسہرہ کالونی میں وین کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود پانچوں غیر ملکی محفوظ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق وین میں موجود ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ تمام غیر ملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

مذید تفصیل پڑھیں