متعلقہ

واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا گیا جس کے تحت آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی رئیل ٹائم امیج جنریشن صارفین کو استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

اس کا ایک نمونہ آپ دیکھ سکتے ہیں / فوٹو بشکریہ میٹا

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ رئیل ٹائم امیج جنریشن فیچر بیٹا (beta) ورژن میں صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ فیچر اس لیے حیرت انگیز ہے کیونکہ جب آپ امیج جنریٹر میں تحریری ہدایات ٹائپ کر رہے ہوں گے تو اس کو سینڈ کرنے سے قبل ہی رئیل ٹائم میں تصویر میں تبدیلیاں ہونا شروع ہو جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی واٹس ایپ اے آئی چیٹ بوٹ میٹا اے آئی کو متعارف کرایا گیا تھا جو ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر بتدریج اسے زیادہ افراد تک توسیع دی جا رہی ہے۔