متعلقہ

گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی – پاک لائیو ٹی وی


گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی بہتر معاشی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ بیرونی شعبہ بھی مستحکم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بیرونی شعبہ مستحکم ہونے کی عکاسی جولائی تا فروری مالی سال 2024  کے دوران جاری کھاتے کے خسارے کے تیزی سے کم ہو کر ایک ارب ڈالر پر آنے سے ہوتی ہے جو گزشتہ برس کی اسی مدت میں 3.8 ارب ڈالر تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف ورلڈ بینک کے موسم بہار کے اجلاسوں کے موقع پر جے پی مورگن، سٹی بینک اور جیفریز سمیت سرفہرست عالمی بینکوں اور مالی فرموں کی جانب سے منعقد کی گئی متعدد تقریبات میں اہم بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔

انہوں نے شریک افراد کو فراستی زری پالیسی، مناسب مالیاتی یکجائی کی اعانت اور اہم ساختی اصلاحات کے آغاز کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کی معاشی صورت حال میں آنے والی خاصی بہتری کے متعلق آگاہ کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر مارچ 2024 میں 2برسوں کی کم ترین سطح20.7 فیصد پر آگئی ہے جو مئی 2023 میں 38 فیصد کی بلند سطح پر تھی۔