متعلقہ

دبئی میں بارشوں کے بعد سبز بادل نمودار؛ ویڈیو وائرل – پاک لائیو ٹی وی


دبئی میں بارشوں کے بعد سبز بادل نمودار؛ ویڈیو وائرل

دبئی میں بارشوں کے بعد سبز بادل نمودار ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسمان پر سبز بادلوں کے نمودار ہونے کے بعد دبئی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش دیکھنے میں آئی جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پانی کی کثرت اور سورج کی شعاعوں کا انعکاس بادلوں کے رنگ کو سبز رنگ میں تبدیل کردیتا ہے۔

بادلوں کا سبز رنگ سپر کلاؤڈ کی ایک قسم ہے جو مخصوص حالات دن کو رات میں تبدیل کردیتا ہے۔

سبز بادل کے ساتھ کبھی کبھی بھاری اولوں کی بارش ہوتی ہے جن میں سے کچھ کا قطر 7 سینٹی میٹر تک پہنچ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں  دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت دیگر ریاستوں میں ریکارڈ توڑ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، حکام نے اسکولوں کو آن لائن کلاسز اور ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔