اسلام آباد: یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر میں 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 84 پیسے تک کا اضافہ متوقع ہے۔
یکم جولائی سے مٹی کا تیل 7 روپے 70 پیسے تک مہنگے ہونے کا امکان ہے جبکہ لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے 73 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث متوقع ہے، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 30 جون کو کرے گا۔
بعدازاں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی حتمی منظوری سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔