متعلقہ

بھارت کئی دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے ، اقوام متحدہ – پاک لائیو ٹی وی


بھارت کئی دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کئی دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔

جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 56  واں اجلاس کے موقع پر یورپ میں بسنے والے کشمیر کمیونٹی کی جانب سے اقوام متحدہ انسانی کونسل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی کیمپ کا انقعاد کیا گیا، جس میں اقوام متحدہ میں کشمیر سے ائے  ڈیلیگیشن اور یورپ بھر سے کشمیری کمیونٹی نے تعداد میں شرکت کی۔

 اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے کشمیر کے بھارت میں انضمام کی کوشش کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین قرار دیا اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے کا مطالبہ کیا۔

شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا اقدام نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے اقوام متحدہ عالمی برادری  سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق دیا جائے۔

دوران احتجاج مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جس پر کشمیر کی آزادی، اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

جموں وکشمیر کا تنازع دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے ہر فورم کے سامنے آشکار کریں گے۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس اس وقت جاری ہے، جس میں دنیا بھر سے سفارت کار، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے، حکومتی اہلکار اور سول سوسائٹی کے اراکین شرکت کر رہے ہیں۔

 ایسے موقع پر اس طرح کا احتجاجی مظاہرہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔

 اس احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے  دنیا بھر کے ممالک سے آئے ہوئے سفارت کاروں، انسانی حقوق کے عہدیداروں اور سول سوسائٹی کے اراکین کی توجہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی جانب مبذول ہوتی ہے۔

اس  احتجاجی کیمپ سے ممتاز کشمیری رہنماؤں الطاف حسین وانی، شمیم شال، سردار امجد یوسف،  ایڈو کیٹ  پرویز شاہ، غزالہ حبیب، ڈاکٹر ولید رسول اور ماریا اقبال ترانہ نے خطاب کیا۔