متعلقہ

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی وطن واپسی – پاک لائیو ٹی وی


قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی وطن واپسی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد قومی ٹیم کے ارکان کی الگ الگ وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج صبح امریکہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔

ورلڈ کپ سے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد بابر اعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بابر اعظم آئندہ چند روز میں محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو ورلڈکپ میں بھارت اور امریکہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ واحڈ فتح کینیڈا کے خلاف حاصل ہوئی تھی۔