ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں امریکہ کے بعد افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے 14 ویں میچ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ کر دیا۔
پرویڈینس اسٹیڈیم گیانا میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اپنے پہلے ہی میچ میں افغانستان کے خلاف 84 رنز کی تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
افغانستان نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز اسکور کیے، تاہم نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 15.2 اوورز میں 75 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کی شکست میں افغانستان کے کپتان راشد خان اور فضل حق فاروقی کا اہم کردار ادا کیا جن کی بہترین بالنگ نے کیویز بیٹرز کو رن بنانے سے باز رکھا۔ راشد خان نے 4 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ فضل حق فاروقی نے 3.2 اوورز میں 17 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کی تباہی کا آغاز پہلی ہی گیند پر ہو گیا تھا جب کیوی اوپنر فن ایلن، فضل حق فاروقی کی پہلی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے، تاہم اس کے بعد آنے والے تمام ہی کھلاڑی دباؤ کی وجہ کریز پر ٹھہر نہ سکے۔
کھکا ڈیون کونوے نے 8، گلین فلپ نے 18، اور میٹ ہینری نے 12 رنز بنائے، جبکہ کیوی کپتان کین ولیمسن کی اننگز 9 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔
واضح رہے کہ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے تھے۔
افغانستان کے اوپنرز شاندار کار کردگی دکھاتے ہوئے 103 رنز بنائیں،جبکہ رحمان اللہ گرباز نمایاں بلے باز تھے جنہوں نے 80 رنز کی اننگز کھیلی،اور ابراہیم زردان نے 44 اور عظمت اللہ عمر زئی نے 22 رنز بنائے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والی نیوزی لینڈ کے بولرز کو ئی قابل ذکر کر کردگی نہ دکھا سکے تاہم انہوں نے 103 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کے باوجود افغانستان کو بڑا اسکور نہیں کرنے دیا۔
نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لوکی فرگوسن نے ایک افغانی بیٹر کوآؤ ٹ کیا۔