متعلقہ

بجٹ 2024؛ سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں سے متعلق بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


بجٹ 2024؛ سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

بجٹ 2024 میں سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں پنجاب کا بجٹ 53 کھرب 70 ارب ہونے کا امکان ہے، پنجاب کو 3700 ارب وفاق سے این ایف سی کے تحت ملیں گے۔

بجٹ میں ذرائع آمدن کی مد میں محصولات کا ہدف ایک ہزار 26 ارب روپے ہوگا جبکہ تنخواہوں کی مد میں 596 ارب اور پنشن مد میں 445 ارب رکھے جائیں گے۔

سروس ڈلیوری اخراجات کا تخمینہ 840 ارب روپے ہوگا جبکہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 800 ارب روپے ، تعلیم کیلئے 600 ارب، صحت کیلئے 406 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔

رمضان پیکج 30 ارب، سی بی ڈی کو 8 ارب دیے جائیں گے جبکہ وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ کیلئے9ارب ،اپنی چھت اپنا گھر کیلئے7ارب اور گرین پاکستان انیشی یٹو کیلئے 40ارب روپے مختص کرنےکی تجویز دی ہے۔

جرنلسٹس انڈومنٹ فنڈ کیلئے ایک ارب اور پی آراے کیلئے 300 ارب، بورڈآف ریونیو کا ہدف 105 ارب، ایکسائز کیلئے 55 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بیرونی قرضے کی ادائیگی کیلئے 121 ارب رکھنے کی تجویز ہے جبکہ غیر صوبائی محاصل میں پنجاب کا ہدف 555 ارب روپے ہوگا۔