پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہو گئی ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.65 فیصد کمی دیکھی گئی جو 74.18 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.43 کمی ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی خام تیل 78.28 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت فروری کے بعد پہلی بار اسی ڈالر سے نیچے آئی ہے۔