متعلقہ

بجٹ میں کون سی گاڑیاں کتنی مہنگی ہونگی؟ بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


بجٹ میں کون سی گاڑیاں کتنی مہنگی ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

بجٹ 2024-25 میں استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ 2024-25 میں پرانی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں متوقع اضافے کی صورت میں استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

  بجٹ میں 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ متوقع ہے البتہ 1800 سی سی تک کی نئی اور پرانی ہائبرڈ گاڑیوں پر زیرو ڈیوٹی برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان میں امپورٹڈ استعمال شدہ بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح 70 سے بڑھ کر 100 فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے  کہ پچھلے سال ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی سے گاڑیوں کی درآمد  255 فیصد بڑھی ہے۔