قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کاشکار ہیں ۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ عماد وسیم پہلا میچ نہیں کھیلیں گے تاہم وہ بقیہ میچز کے لیے پر امید ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف6 کھیلے گی۔
قومی ٹیم اور ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ 9 جون کو کھیلا جائے گا۔